اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حسین نواز کی تصویر کیسے لیک ہوئی ؟ جے آئی ٹی کی عملے سے پوچھ گچھ

پاناما مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے اجلاس میں حسین نواز کی تصویر کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، ٹیم نے جوڈیشل اکیڈمی اور جے آئی ٹی سے منسلک افراد سے تفتیش کی۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی پیشی کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر اگر اصلی ہے تو کیسے لیک ہوئی ؟ جے آئی ٹی نے عملے سے پوچھ گچھ شروع کر دی ، اب تک کی تحقیقات کی رپوٹ تیار ، بدھ کو سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق پاناما مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کےاجلاس میں حسین نواز کی تصویر کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، ٹیم نے جوڈیشل اکیڈمی اور جے آئی ٹی سے منسلک افراد سے تفتیش کی۔ جے آئی ٹی نے حسین نواز اورحسن نواز کی فراہم کردہ دستاویزات اور دیگر ریکارڈ کی روشنی میں ، ابتک کی تحقیقات کی رپورٹ مرتب کی ، جو بدھ کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔