اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نہال ہاشمی کی چیئرمین سینیٹ سے استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست

سینیٹر راجا ظفر الحق ، پرویز رشید اور چوہدری تنویر کی بھی چیئرمین سینٹ سے ملاقات ، نہال ہاشمی نے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی ہے
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے یو ٹرن لیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سے درخواست کی ہے کہ ان کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے ، یوم تکبیر پر اپنی اشتعال انگیز تقریر میں نہال ہاشمی نے چند ایسے جملے ادا کئے تھے جس پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بھی ناراض ہوئے تھے اور انہوں نے نہال ہاشمی سے اس حوالے سے وضاحت طلب کرلی تھی ۔ سینیٹر راجا ظفر الحق ، پرویز رشید اور چوہدری تنویر نے بھی چیئرمین سینٹ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ نہال ہاشمی استعفیٰ واپس لینا چاہتے ہیں اس لئے ان کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے ۔