اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پنجاب ہائی وے پٹرول کو مزید فعال بنایا جائے گا،ایڈیشنل آئی جی ہائی پٹرول پنجاب

گوجرانوالہ(آصف سیٹھی سے)ایڈیشنل آئی جی ہائی پٹرول پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پنجاب ہائی وے پٹرول کو مزید فعال بنایا جائے گا‘ شاہرات کو جرائم پیشہ افراد سے محفوظ بناکر شہریوں کو پر امن سفر کی سہولت میسر کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ توصیف حیدر‘ ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد جوادطارق‘ ڈی ایس پی نیلو بختیار‘ ڈی ایس پی مظہر فرید بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی نے پنجاب ہائی وے پٹرو ل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پریس کانفرنس میں پنجاب ہائی وے پٹرول کے کارناموں ، فرائض اور ہیلپ لائن 1124کی اہمیت کو اجاگر کیا اور پنجاب ہائی وے پٹرول کو مزید فعال بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کا کہا۔ بعد ازاں میڈیا نمائندگان کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔ امجد جاوید سلیمی کو گوجرانوالہ آمد پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن گوجرانوالہ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس کے بعد ایڈیشنل آئی جی اور ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ توصیف حیدر نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن گوجرانوالہ میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ۔بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی نے چیمبر آف کامرس ہال میں پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ کے افسران و ملازمان سے دربار میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے خوشگوار ماحول میں افسران و ملازمان کے مسائل سنے اور انہیں بروقت حل ہونے کی یقین دہانی کروائی۔ ایڈیشنل آئی کے دورہ گوجرانوالہ اور ملازمین کے مسائل معلوم کرنے پر پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ کے افسران و ملازمان میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اسے ملازمین کے لئے خوش آئند قرار دیاہے۔