کوہلو سے کالعدم تنظیم کے 8 کارندے گرفتار، آئی ایس پی آر

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 کارندوں کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی نے کوہلو کے علاقے سوری کور میں سرچ آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے 8 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے 3 ایس ایم جیز، 5 رائفلز، 18 میگزین اور ہزاروں راؤنڈز برآمد ہوئے جبکہ دہشتگرد گزشتہ روز مچھ میں ریلوے ٹریک پر آئی ای ڈی نصب کرنے میں بھی ملوث تھے۔