اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عرفان نے شادی کر لی

برمنگھم (سپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عرفان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ،نکاح کی تقریب انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سیف گیم2016ء میں پاکستان کا سر فخر سےبلند کرنے والے گولڈ میڈلسٹ ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔محمد عرفان نے برطانوی نژاد لڑکی سے شادی کی ، نکاح کی پروقار تقریب میں قریبی رشتہ داروں کے ساتھ سابق کپتان طاہر زمان اور غضفر علی نے بھی شرکت کی۔دلہن کا نام عائشہ شفیق ہے جو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تعلیم مکمل کررہی ہیں۔ محمد عرفان نے بتایا کہ نکاح کی چھوٹی سی تقریب برمنگھم میں رکھی تھی جبکہ دسمبر میں ولیمہ پاکستان میں ہی ہوگا۔محمد عرفان جو دوسرے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ان دنوں ٹیم سے باہر ہیں نے مزید بتایا کہ دعوت ولیمہ کیلئے تمام دوست و احباب کو دعوت دی جائے گی۔