اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کاسا 1000 منصوبے سے متعلق 4 ملکی اجلاس ،نواز شریف سمیت تاجک و افغان صدور اور کرغزستان کے وزیر اعظم شرکت کریں گے

دوشنبے (مانیٹرنگ ڈیسک)کاسا 1000 منصوبے سے متعلق 4 ملکی اجلاس آج ہورہاہے جس میں وزیراعظم نواز شریف سمیت تاجک صدر، افغان صدر اور کرغزستان کے وزیر اعظم شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کاسا 1000تاجکستان،کرغزستان سےپاکستان اورافغانستان کوبجلی کی ترسیل کامنصوبہ ہے ، اس منصوبے سے پاکستان کوسستی اورماحول دوست بجلی فراہم ہوگی۔ کاسا 1000 منصوبے سے علاقائی روابط کوفروغ اورتجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ کاسا 1000 منصوبہ 2018 میں مکمل ہوگا، عالمی بینک نے منصوبے کیلئے مارچ 2014 میں کریڈٹ فنانسنگ کی منظوری دی تھی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بدھ کے روز تاجکستان کے سرکاری دورے پر گئے تھے۔ اپنے دورے کے پہلے روز وزیر اعظم نواز شریف نے اعلیٰ تاجک حکام سے ملاقاتیں کیں جس دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدے ہوئے۔