اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عوام کی سہولت کیلئے ‘مریم کی دستک’ ہیلپ لائن کا افتتاح

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین سمیت صوبے کے عوام کو مختلف خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہیلپ لائن ’’مریم کی دستک‘‘ کا آغاز کردیا۔

لاہور میں ایپ کی لانچنگ تقریب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کا خواب آج کامیابی سے پورا ہو گیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مریم دستک سے 10 سروسز کے علاوہ مزید 330 سروسز فراہم کریں گے، مریم دستک ایپ کی لانچیگ تقریب میں 1500 کے قریب بچے شریک ہوئے، نوجوانوں کو 70 ہزار نوکریاں فراہم کی جائیں گی اور ویریفیکیشن پر فی سائیکل 900 روپے لاگت آئے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مریم دستک ایپ کی مدد سے 1 لاکھ نوکریاں تک لے کر جائیں گے کیونکہ نوجوان ڈگریاں لے کر پھر رہے ہیں لیکن نوکریاں نہیں مل رہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج نے لوگوں کے دروازے پر دستک دی ہے، 30 ارب کا پیکج لوگوں کے گھروں تک پہنچایا گیا، مختلف دیہات میں 32 فیلڈ ہسپتال بنائے گئے ہیں، ایکسرے لیبارٹری، گائناکالوجی اور ادویات بھی دستیاب ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ فیلڈ ہسپتالوں میں روزانہ 6 ہزار افراد کا علاج ہو رہا ہے۔ دفتر میں بیٹھیں گے تو کچھ پتہ نہیں چلے گا۔ وہاں ہوں گے تو اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال میں سیڑھیاں نہ چڑھنے والوں کے لیے لفٹیں لگائی گئی ہیں، جبکہ بولان گاڑی میں  ڈاکٹر، فارماسسٹ اور الٹراساؤنڈ ای سی جی مشینیں بھی محلوں گلیوں کیلیے مختص کردیے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ورچوئل پولیس سٹیشن کی سہولت سے خواتین پولیس سٹیشن گئے بغیر ویڈیو کال کے ذریعے خدمات حاصل کر سکیں گی اور آن کال آفیسر بھی ایک خاتون ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں کو ای سٹیمپ، پیدائش کا سرٹیفکیٹ یا موت کا سرٹیفکیٹ، طلاق کا سرٹیفکیٹ یا گاڑی کا سرٹیفکیٹ درکار ہے تو وہ دستک ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم کی ہاٹ لائن پر کال کے ذریعے دستاویزات آپ کے گھر پہنچا دی جائیں گی۔ حکومت کو آئے تین ماہ گزر چکے ہیں اور روٹی کی قیمت 12 روپے تک گر گئی ہے۔ جو گندم انہوں نے پہلے خریدی تھی اس بار نہیں خریدی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ پہلے حکومت صرف مڈل مین سے گندم خریدتی تھی اور وہ حکومت کو سستی گندم مہنگے داموں فروخت کرتے تھے، پنجاب کا پیسہ ضائع ہونے سے بچایا ہے، جس کی وجہ سے روٹی کی قیمتیں کم ہوئیں۔

latest urdu news

مزید خبریں