اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

تھانہ کوتوالی پولیس کی بڑی کاروائی

تھانہ کوتوالی پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات فروشی میں ملوث 01 کس ملزم پولیس کے شکنجے میں، ملزم کے قبضہ سے 102 عدد ولایتی شراب کی بوتلیں اور 200 لیٹر شراب برآمد۔

ملزمان کی گرفتاری پر سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔

نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

احکامات کے پیش نظرڈی ایس پی کوتوالی حافظ امتیاز کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سب انسپکٹر وکیل خان و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث 1 ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضہ سے 102 ولایتی شراب کی بوتلیں اور 200 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔

سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔

اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں