اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

نریندر مودی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

نئی دہلی، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ 8 جون کو تیسری مدت کیلئے دوبارہ حلف اٹھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی صدارتی محل پہنچے۔ وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی صدر دروپدی مرمو کو ایک سفارش پیش کی جس میں پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی ہفتہ 8 جون کو دوبارہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ طویل عرصے سے جاری لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ایک دہائی کے بعد انتخابات میں اپنی اکثریت کھو چکی ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ وہ تیسری بار اتحادیوں کے ساتھ ملکر حکومت بنائیں گے۔

یاد رہے کہ نریندر مودی جواہر لعل نہرو کے بعد دوسرے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں جنہوں نے لگاتار تین انتخابات جیتے ہیں، لیکن ان کی جماعت، بھارتیہ جنتا پارٹی نے 1951-62 کے انتخابات میں پارلیمنٹ میں کم ووٹ حاصل کیے تھے۔

latest urdu news

مزید خبریں