اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان کی جیل کم اور سسرال زیادہ لگتی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور، مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں، عمران خان کی جیل کم اور سسرال زیادہ لگتی ہے۔

حکومت کی جانب سے عمران خان کے سیل کی تصاویر جاری کرنے کے بعد عظمیٰ بخاری نے نجی ٹی وی چینل سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی اپنی لیڈر شپ سے ملنے جیل جایا کرتے تھے، لیکن عمران خان جیل میں بیٹھ کر سازشی خطوط لکھنے اور ریاست مخالف سازشوں میں مگن رہتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم عدلیہ سے کمیشن بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان کی ملاقاتوں کی فہرست بھی شائع کرنی چاہیے، ہر روز کم از کم 40، 50 لوگ عمران خان سے ملتے ہیں، میٹنگز میں اداروں کے خلاف بغاوت کے منصوبے بنائے جاتے ہیں، ملک کے خلاف سازش ہو رہی ہے، اس لیے کچھ ججوں کی رائے ہے کہ اس جیل کو ابھی بھی 5 سٹار بننا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 7 بیرکیں آپس میں منسلک ہیں اور ایک ہال بھی موجود ہے، جہاں عمران خان کیلئے ایکسر سائز مشین، اٹیچ باتھ روم اور ٹی وی ہے، ہم نے انہیں ورزش کا سامان بھی دیا اور وہ جیل میں بیٹھ کر مٹن کا گوشت کھاتے ہیں۔۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ مہمان نہیں تھے، دیکھیں وہ کن کیسوں میں جیل میں ہیں، اگر وہ حلف پڑھ لیتے تو کیا انہیں معلوم ہوتا کہ سائفر کو اس طرح نظر انداز نہیں کیا جا سکتا؟

latest urdu news

مزید خبریں