اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بھائی نے شکایت لگانے پر 7 سالہ بہن کا گلا دبا کر نعش ویرانے میں پھینک دی

بھارت میں 14 سالہ لڑکے نے والدین سے جھوٹی شکایت کرنے پر اپنی 7 سالہ بہن کا گلا دبا کر لاش ویرانے میں پھینک دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بناؤلی میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق لڑکا اپنی بہن کی شکایت پر ناراض تھا، کیونکہ چھوٹی بہن نے اپنے والدین سے شکایت کی کہ اس کے بھائی نے اسے مارا پیٹا، جس کے بعد لڑکے کو اپنے والدین کی ڈانٹ سننی پڑی۔

پولیس کے مطابق 14 سالہ نوجوان نے ایک دن اپنی بہن کو سبق سکھانے کا منصوبہ بنایا تھا، اسے بہانے سے ویرانے میں لے گیا جہاں اس نے اسکارف کی مدد سے اپنی بہن کا گلا دبا دیا۔

جب بچہ گھر آیا تو اس نے اپنے والدین کو جھوٹی کہانی سنائی کہ اس کی بہن بہت پریشان تھی اس لیے سکول جانے کی بجائے کہیں بھاگ گئی، والدین کی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا کہ جسکے بعد مقامی پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق لڑکا اپنی بہن کو قتل کرنے کے بعد ہر 10 منٹ بعد اس کی لاش دیکھنے آتا تھا، پولیس نے لڑکے کو پکڑ کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔

latest urdu news

مزید خبریں