اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

کنویں کی صفائی کے دوران 3 سینیٹری ورکرز جاں بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس

سرگودھا کے سیٹلائٹ ٹاؤن بھلوال میں صفائی کے کام کے دوران 3سینیٹری ورکرز جاں بحق ہوگئے۔

1122 ریسکیو رپورٹ کے مطابق کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے سے 2 سینیٹری ورکرز موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ایک سینیٹری ورکر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھلوال میں کنویں کی صفائی کے دوران جاں بحق ہونے والے سینیٹری ورکز والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کام کے دوران حفاظتی سامان فراہم کرنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے اور سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ صفائی کے دوران سینیٹری ورکرز کو پراپر سہولیات فراہم کرنا اسٹیٹ کا کام ہے، سینیٹری ورکز کیلئے سیفٹی گیئر اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

latest urdu news

مزید خبریں