اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی پارٹیوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی، انتظار پنجوتھا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انتظار پنجوتھا کا کہنا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان نے عمران خان سے مذاکرات کی درخواست کی تھی جسے بانی پی ٹی آئی نے قبول کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انتظار پنجوتھا نے دعویٰ کیا کہ محمود خان اچکزئی نے مذاکرات کے حوالے سے درخواست کی تھی کہ میں اس میں کردار ادا کر سکتا ہوں۔

انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا اگر محمود خان اچکزئی سمجھتے ہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بات چیت کرنی ہے تو وہ پی ٹی آئی کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

انتظار پنجوتھا کا مزید کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے تو وہ اپنی بات پر بھی قائم رہیں گے، اب یہ محمود خان اچکزئی پر منحصر ہے کہ انہوں نے کس کے ساتھ ڈائیلاگ کرنا ہے۔

دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا اگر کسی کو رہائی چاہیے یا مینڈیٹ تو بات چیت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، اگر ہمیں لگا کہ پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو یقین رکھیں کہ ہم انکار نہیں کریں گے۔

latest urdu news

مزید خبریں