اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

سلیم مانڈوی والا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹرز شبلی فراز اور محسن عزیز نے سلیم مانڈوی والا کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین منتخب کرنے پر شدید احتجاج کیا اور اجلاس کا بائیکاٹ بھی کردیا۔

سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹیوں کی تشکیل کا کل رات تک کسی کو علم نہیں تھا۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومتی احتساب سے متعلق کمیٹی اپوزیشن چلا رہی ہے۔

دوسری جانب سینیٹر شیری رحمان نے اپنے جواب میں کہا کہ لگتا ہے کمیٹیوں میں بے ضابطگیاں ہیں، آپ کو اپنی مرضی کی کمیٹی نہیں ملی، اسی لیے آپ یہ سب کہہ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کمیٹیاں ہمیشہ سینیٹ سیکرٹریٹ بناتی ہیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے تو ہم نے داخلہ اور قانونی امور کی کمیٹی کے بارے میں پوچھا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا۔

latest urdu news

مزید خبریں