اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

300 کروڑ روپے کی جائیداد پر لالچی بہو نے اپنے سسر کو قتل کر دیا

بھارت، 300 کروڑ روپے کی جائیداد پر لالچی بہو نے اپنے سسر کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور کے ہاؤسنگ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ارچنا منیش نے خاندانی جائیداد پر قبضہ کرنے کے لیے اپنے 82 سالہ سسر کو بے دردی سے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سرکاری اہلکار نے اپنے شوہر کے ڈرائیور اور اس کے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر سسر کو گاڑی سے ٹکرانے کا منصوبہ بنایا تاکہ سسر کے قتل کو حادثہ دکھائی دے، اس نے سسر کے قتل کا ایک کروڑ بھارتی روپے کا معاوضہ بھی دیا۔

پولیس نے بتایا کہ سسر اپنی بیمار بیوی کی عیادت کے بعد ہسپتال سے واپس آ رہے تھے کہ ملزمان نے ان پر کار چڑھا دوڑائی، جس سے انکی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے فوراً بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بہو کو گرفتار کر لیا اور معاملے کی تفتیش سے معلوم ہوا کہ سٹی پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ارچنا منیش نے بھی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔

پولیس کے مطابق ارچنا کا حلقہ اپنے سیاسی روابط کی وجہ سے کبھی کم نہیں ہوسکا اور اب ان کے خلاف سسر کے قتل اور بے ضابطگیوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں