اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

حجاج اور حج کا امن ریڈ لائن ہے، ترجمان وزارتِ داخلہ

ترجمان سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حج اور حجاج کے امن کو خراب کرنے والی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ریاض، ترجمان سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حج اور حجاج کے امن کو خراب کرنے والی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، حج اور حجان کا امن ہماری ریڈلائن ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں وزارت اطلاعات کے میڈیا سینٹر میں حج کے پہلے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ اب تک 160 فرضی حج سروس سائٹس کو سیل کیا جا چکا ہے اور اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 6 ہزار 135 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حج کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے اور عازمین کو منیٰ پہنچانے کا عمل طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج کا مرکزی حصہ ادا کرنے کے لیے میدان عرفات پہنچےگئے جہاں وہ ظہر اور عصر کی نمازقصر اور جمع کی شکل میں ادا کریں گے اور خطبہ حج سنیں گے۔

latest urdu news

مزید خبریں