اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ہتک عزت بل کے حوالے سے کوئی دعویٰ نہیں کیا تھا، گورنر پنجاب

لاہور، گورنر پنجاب سلیم حیدر نے ہتک عزت بل کے حوالے سے کوئی دعویٰ نہیں کیا تھا اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی اظہار کے حق رہی ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے لاہور میں سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور وہاں اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت اور جرنلسٹس ایکشن کمیٹی کے درمیان میٹنگ ہوئی، یہ طے پانے کے بعد بیرونی دورے پر چلا گیا، بل پر دستخط نہ بھی کرتا تو اس نے منظو رہوجانا تھا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر کو کسی قانون کی منظوری کو روکنے کا کوئی اختیار نہیں، ہتک عزت کے قانون کے تحت کوئی دعویٰ نہیں کیا تھا اور پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اظہار رائے کی آزادی کے لیے کھڑی رہی ہے۔

دریں اثناء گورنر پنجاب نے سندس فاؤنڈیشن کے مریضوں کو دستیاب سہولیات اور خون کے عطیات کو سراہا۔

یاد رہے کہ ہتک عزت بل منظور ہوجانے کے بعد لاہور پریس کلب می ں اس بل کی منظوری کیخلاف احتجاج جاری ہے اور اس معاملے میں صحافیوں کی جانب سے پیپلزپارٹی پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ پیپلزپارٹی اندرونی طور پر حکومت سے ملی ہوئی ہے، اس پر رہنما پیپلزپارٹی و گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر میں بل پر دستخط نہ بھی کرتا تو یہ بل منظور ہوجانا تھا۔

latest urdu news

مزید خبریں