اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بڑی مشکل سے خود کو خاموش رکھا ہوا ہے، خان سے متعلق شیر افضل مروت کا جواب

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر افضل مروت سے جب بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے بڑی مشکل سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، ایسے سوال نہ کریں، آپ صرف ملک کے حالات پر بات کریں۔

صحافی کے اس دعوے کا جواب دیتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میری ہمت ختم ہو گئی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ بجٹ پاکستان میں مہنگائی کی نئی لہر کو جنم دے گا،بجٹ میں کھانے پینے کی اشیاء پر ٹیکس لگایا گیا ہے جو کہ اصل میں آئی ایم ایف نے بنایا ہے، آئی ایم ایف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی صوبوں کو دینے کی ہدایت کی ہے۔

گلوکار ملکو کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہ ملنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا کہ فنکار کا نام ای سی ایل میں ڈالنا افسوسناک ہے اور کہا کہ ملکو پر برطانیہ میں پرفارم کرنے پر پابندی لگانا افسوناک ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کر سیاستدانوں کی کر دار کشی کرنیوالے بھگوڑے لوگوں سے پیسے لیکر ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔

latest urdu news

مزید خبریں