اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ مریم نواز کی عید الاضحی کے موقع پر صفائی اور حکومتی مشینری کی نگرانی

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید پر سرکاری مشینری اور عوامی سہولیات کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

پنجاب میں پہلی بار سیف سٹی کیمروں کے ذریعے صفائی کی صورتحال کو مانیٹر کیا گیا، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے لاہور میں صفائی کی صورتحال کو مانیٹر کیا اور فیصل آباد، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ اور جہلم سمیت صوبے بھر میں کچرا اٹھانے کے لیے عملے کو متحرک کیا گیا۔

تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر صفائی کے اقدامات کو یقینی بنایا گیا، پنجاب بھر میں پہلی بار32 لاکھ خصوصی بیگز تقسیم کیے گئے اور نو پلاسٹک مہم بھی ساتھ ساتھ جاری رہی۔

الائشوں کو ٹھکانے کے لیے گڑھے کھودنے کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری رہا، مساجد، عیدین اور امام بارگاہوں کے علاوہ سڑکوں، چوراہوں اور شاہراہوں کو دھوپ سے بچانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

مویشی منڈیوں میں ڈاکٹرز کی فراہمی اور پانی سمیت دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کی گئیں، تعطیلات کے دوران نہروں پر تفریح کے لیے آنے والے لوگوں کی جان کی حفاظت کے لیے لائف گارڈز بھی تعینات کیے گئے۔

latest urdu news

مزید خبریں