اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بابر اعظم کی ٹی 20 فارمیٹ میں جگہ نہیں بنتی: وریندر سہواگ

بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی ٹی 20 فارمیٹ میں جگہ نہیں بنتی۔

بھارتی ٹی وی چینل پر گفتگو گرتے ہوئے سہواگ کا کہنا تھا کہ میرے الفاظ سخت ضرور ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ بابر اعظم ٹی 20 فارمیٹ کے لیے سوٹ ایبل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ ٹی 20 فارمیٹ کے تقاضوں پر پوری نہیں اترتی، وہ ہمشہ محفوظ شاٹس کھیلتے ہیں، کپتانی میں بھی ان کے فیصلے صحیح نہیں ہوتے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی قومی ٹیم میں اختلافات کی خبریں سامنے آئیں تھیں جس کی وجہ سے ٹیم کی ورلڈ کپ میں پرفارمنس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے بھی ٹیم میں اتحاد نہ ہونے کے متعلق انکشافات کیے ہیں انہوں نے کہا کہ جب سے ٹیم کو جوائن کیا ہے ٹیم میں اتفاق نہیں دیکھا۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم میں اتحاد نہ تو ڈریسنگ روم میں نظر آیا اور نہ ہی میدان میں، گراؤنڈ میں بھی ٹیم میں سپرٹ اور اتحاد کی کمی دیکھنے کو ملی۔

latest urdu news

مزید خبریں