اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، کون سے 6 کھلاڑی واپس نہیں آئیں گے؟

امریکا میں ہونے والے ٹی 20 رولڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ میں بدترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم امریکا سے پاکستان پہنچ گئی، کپتان بابر اعظم سمیت 6 کھلاڑی واپس نہیں آئے۔

ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں چوتھے اور آخری میچ میں پاکستانی ٹیم نے آئر لینڈ کا سامنا کیا، بولنگ میں شاندار مظاہرے کے بعد پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر آئرش بولرز کے سامنے لڑکھڑا گئی۔

مشکلات کا شکار پاکستانی بیٹنگ سائیڈ نے آخر کار 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر ہی لیا۔

ورلڈ کپ میں انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد پاکستانی اسکوارڈ فلوریڈا سے روانہ ہو گیا۔ کھلاڑی دبئی پہنچنے کے بعد اپنے اپنے شہروں کے لیے پاکستان کی فلائٹس لیں گے۔

بابر اعظم 22 جون کو وطن واپس لوٹیں گے، محمد عامر ایک دو روز امریکا میں رکنے کے بعد برطانیہ میں کاؤنٹی کرکٹ کے لیے روانہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ حارث رؤف، عماد وسیم اور اعظم خان بھی پاکستان کے لیے ابھی سفر نہیں کر رہے۔

latest urdu news

مزید خبریں