اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ملک کو ترقی کی راہ پر لیکر جاناہے تو سب کچھ پرائیویٹائز کرنا ہو گا: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسپتال اور سکول خیرات سے چلائے جا سکتے لیکن ملک نہیں، ملکوں کو چلانے کے لیے ٹیکس کی ضروت ہوتی۔

کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس میں چھوٹ کو کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔ٹیکس کے دائرے کو بڑھا رہے ہیں، ہر سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریٹیلرز پر ٹیکس جولائی سے عائد ہوگا، قوانین اور ادارے موجود ہیں لیکن کام ٹھیک نہیں ہو رہے، ٹیکس کو صحیح طریقے سے جمع نہیں کیا جا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا سارا نظام ٹیکس سے ہی چلتا ہے۔ نظام کو ڈیجیٹل کرنے سے کرپشن کم ہو گی ۔جی ڈی پی گروتھ کا انحصار ٹیکس پر ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے،ملک کی ترقی کے لیے نجی شعبے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہےکہ حکومت اپنے اخراجات کم نہیں کر رہیں، حکومتی اخراجات میں دو چیزیں ہیں جنہیں دیکھنا ہے، پہلی بات جو سبجیکٹ ختم ہو چکے ہیں وفاقی حکومت کو وہ وزارتیں ختم کرنا چاہئیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات پر غور کر رہے ہیں، وہ کم کریں گے، ڈیڑھ ماہ میں آپ کو اقدامات کا علم ہو گا اور عملی اقدامات سامنے آئیں گے۔

latest urdu news

مزید خبریں