اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور بوندا باندی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار میں آندھی، جھکڑ چلنے جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مری میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جہلم میں صبح کے وقت ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

بلوچستان میں وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک و گرم ہے۔

موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی و وسطی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

latest urdu news

مزید خبریں