اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,900FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ٹانڈہ میں عید کے روز باپ نے بیٹے کو قتل کر دیا

ٹانڈہ کے علاقہ بڑیلہ شریف میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

گجرات، پولیس تھانہ ٹانڈہ نے گھریلو جھگڑے پر سگے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار کرلیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ظالم باپ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بڑیلہ شریف کے رہائشی ملزم محمد اسلم نے عید کے روز گھر میں ہونے والے معمولی جھگڑے پر اپنے حقیقی بیٹے غلام ذکریہ کو قتل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ملک عدنان اور ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ راجہ احسان اللہ پولیس نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کے ذریعے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے گئے۔

ابتدائی تفتیش کیمطابق مقتول کی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا سسر اکثر گھر میں لڑائی جھگڑا کرتا رہتا تھا جسے مقتول نے منع کیا تو وہ طیش میں آگیا اور فائرنگ کرکے اپنے بیٹے غلام زکریا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے مقتول کی والدہ اور قاتل کی بیوی فوزیہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

latest urdu news