اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بلاول بھٹو کی صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

کراچی، پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لنڈی کوتل میں صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر خلیل جبران کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور خیبر پختونخوا حکومت سے کہا ہے کہ وہ صوبے میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے صحافی خلیل جبران کے درجات میں بلندی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے خیبر پختونخوا کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے مزرینہ میں فائرنگ سے خیبر ٹی وی کے رپورٹر خلیل جبران جان کی بازی ہار گئے جبکہ انکے ساتھی سجاد ایڈووکیٹ شدید زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او سلیم عباس کا کہنا تھا کہ صحافی اور ایڈووکیٹ اپنے گھر جارہے تھے کہ ملزمان نے انہیں کار سے اتار کر فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں صحافی جاں بحق اور وکیل زخمی ہوگیا۔

latest urdu news

مزید خبریں