اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بھارت: تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے 25 افراد ہلاک

نئی دہلی، بھارتی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 25 افراد ہلاک اور متعدد کی حالت خراب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران تامل ناڈو کے ضلع کالاکوریچی میں زہریلی شراب پینے کے بعد 68 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ان میں سے 24 لوگوں کو حالات خراب ہونے کی وجہ سے دوسرے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے زہریلی شراب فروخت کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں جبکہ متعلقہ محکمے کے 3 اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے زہریلی شراب پینے سے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور اب ایسے غیر قانونی کاروبار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

latest urdu news

مزید خبریں