اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

گجرات جیل میں قیدی سے ریکارڈنگ ڈیوائس برآمد

گجرات جیل میں قیدی سے ریکارڈنگ ڈیوائس برآمد، جیل پولیس کے 3 اہلکار معطل

گجرات جیل میں قیدی کو خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائس فراہم کرنے والے 3 پولیس اہلکار معطل۔

تفصیلات کے مطابق گجرات جیل کے قیدی ظہیرالدین نے جیل ملازمین کے ذریعے پین نما ریکارڈنگ ڈیوائس جیل میں منگوائی۔

قیدی نے اپنے ساتھ والے سیل میں بند ایک قیدی کی مدد سے بالٹی پر کھڑے ہو کر ہتھ کڑی لگی حالت میں اپنے اوپر تشدد کی ویڈیو ریکارڈ کی جس کا مقصد جیل انتظامیہ کو بلیک میل کرنا تھا۔

واقعے کا علم ہوتے ہیں ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن نے معاملے میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس نے قیدی ظہیر الدین کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

گجرات جیل پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ظہیر الدین انتہائی شاطر قیدی ہے جو کہ 33 بار پنجاب کی 10 مختلف جیلوں میں قید رہ چکا ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں