اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے گرینڈ آپریشن شروع

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا۔

خانیوال، ملتان، ساہیوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم اور منڈی بہاؤ الدین سمیت مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کرایوں کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

شیخوپورہ، فیصل آباد، راولپنڈی، سرگودھا اور لیہ سمیت کئی شہروں کے ڈپٹی کمشنرز نے بسوں پر چھاپے بھی مارے اور مسافروں سے کرایوں کے بارے میں دریافت کیا۔

دوسری جانب راولپنڈی سے مری اور مظفرآباد روٹس پر من مانے کرائے وصول کرنے والوں سے جرمانے وصول کیے گئے اور زائد کرایا دینے والے مسافروں کو واپس دلا دیا گيا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے بعد واپس جانے والوں مسافروں سے زائد کرایوں کی وصولی روکنے اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

latest urdu news

مزید خبریں