اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

غزہ:اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائی کے نتیجے میں مزید 20 فلسطینی شہید جبکہ 55 زخمی

غزہ، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فورسز کی دہشت گردی جاری ہے اور ان حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید اور 55 زخمی ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے وسطی غزہ کے علاقوں نصیرات اور دیر البلاہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنانے کے لیے مہلک ہتھیاروں، ٹینکوں اور ڈرونز کا استعمال کیا اور مدد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ کیاکہ جس میں 9 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

صہیونی فوجیوں نے خان یونس میں یورپی اسپتال کو بھی مبینہ طور پر نشانہ بنایا جس میں 11 فلسطینی شہید اور 25 فلسطینی شدید زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے اندر 24 افراد شہید ہو گئے۔

غزہ جنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37,431 اور زخمیوں کی تعداد 85,653 ہے۔

واضح رہے کہ رفح میں مقیم 10 لاکھ پناہ گزینوں میں سے صرف 65 ہزار فلسطینی باقی رہ گئے ہیں۔

latest urdu news

مزید خبریں