اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ پنجاب نے ثابت کر دیا کہ اپنے حکم پر عملدرآمد کیسے کراتے ہیں

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ثابت کر دیا کہ اپنے حکم پر عملدرآمد کیسے کراتے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے ہمراہ ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس کی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا وزیربلدیات نے عیدالاضحیٰ پر صفائی کے بہترین انتظامات کرائے، مریم نواز شریف صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہیں، پنجاب حکومت نے مسافر گاڑیوں کے زائد کرائے وصول کرنے کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

پنجاب حکومت نے 3 دن میں مسافروں کو 14 لاکھ 67 ہزار روپے واپس کرائے، ایک ہزار 448 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، حکومتی احکامات نہ ماننے پر 9 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب بجلی استعمال کرنی ہے تو پیسے دینے پڑیں گے، یہ لوگ 2014 کا دھرنا پارٹ 2 دوبارہ چاہتے ہیں، 2014 کے دھرنے میں کہا گیا بل جلا دو، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے، اس لیے دھمکیاں دیتے ہیں۔

سیاسی کچرا اٹھانا ہماری ذمہ داری نہیں ہے، تمام اداروں کو چاہیے یہ کچرا اٹھا کر اپنے سر پر نہ ڈالیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی حکومت میں کوئی چیز کچھ دنوں کیلئے نہیں۔

latest urdu news

مزید خبریں