اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ثانیہ مرزا دوسری شادی کس سے کرنے والی ہیں؟ افواہیں زیر گردش

حیدرآباد دکن، ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی کی خبروں نے بھارتی میڈیا میں دھوم مچا دی ہے۔

بھارتی میڈیا میں غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی رواں سال اگست میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر وائرل ہونے والی ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی خبروں کی ابھی تک کسی نے تصدیق یا تردید نہیں کی۔

شادی کی افواہوں کے حوالے سے ابھی تک ثانیہ مرزا اور محمد شامی یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی رد عمل یا سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ثانیہ مرزا کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، ان دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جو اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے۔

ثانیہ مرزا کے والد نے اس سال کے شروع میں ثانیہ کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی، ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی۔

latest urdu news

مزید خبریں