اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

سابق بھارتی فاسٹ بولر ڈیوڈ جانسن گھر کی بالکونی سے گر کر ہلاک

نئی دہلی، سابق بھارتی فاسٹ بولر ڈیوڈ جانسن گھر کی بالکونی سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر ڈیوڈ جانسن بنگلور کے اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل کی بالکونی سے گر کر ہلاک ہو گئے۔

سابق بھارتی فاسٹ بولر ڈیوڈ جانسن نے اپنے پیچھے بیوی اور 2 بچے چھوڑے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جانسن اپنے گھر کے قریب ایک اکیڈمی بھی چلاتے تھے لیکن فی الحال ان کی صحت ٹھیک نہیں تھی، جانسن کی اچانک موت نے کرکٹ برادری کو صدمہ پہنچایا اور کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر ان کی موت پر سوگ کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ جانسن نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 1995 میں بھارت کی مشہور رنجی ٹرافی لیگ سے کیا اور 1996 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی بولر نے فرسٹ کلاس کی سطح پر 28 میچ کھیلے اور 95 وکٹیں حاصل کیں اور اس کے علاوہ واحد سنچری یعنی 101 رنز اسکور کی ناقابل شکست اننگز بھی کھیلی۔

latest urdu news

مزید خبریں