اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

گجرات میں ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا

گجرات میں ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا، فرار ہوتے ڈاکو نے اپنے ہی ساتھی کو گولی مار دی۔

گجرات کے علاقہ سٹاف گلہ میں اسلحہ بردار ڈاکوؤں  نے موبائل شاپ کو لوٹنے کی کوشش کی۔

دوکانداروں نے مذاحمت کرتے ہوئے دونوں ڈاکوؤں کو دبوچنے کی کوشش کی جس دوران فرار ہوتے ڈاکو کی فائرنگ سے ساتھی زخمی ہو گیا۔

نامعلوم ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے سٹاف گلہ کی تنگ گلیوں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس اطلاع ملتے ہیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں زخمی ڈکیت کو عوام کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

پولیس نے ڈاکو کو تحویل میں لیتے ہوئے اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت کاشف مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے، ملزم کے فرار ساتھی کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

latest urdu news

مزید خبریں