اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے کہا کہ ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرکے متعلقہ محکمے کو آگاہ کرے۔

ٹریفک پولیس شاہراہوں کے قریب آتشزدگی کے واقعات کو کنٹرول کرے، ٹریفک پولیس آتشزدگی کے واقعات کے خلاف کارروائی کرے اور آئی جی عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرائیں وگرنہ توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پی ڈی ایم اے نے ہیٹ اسٹروک کی رپورٹ عدالت کو بھجوا دی۔

اس رپورٹ کے مطابق ہیٹ اسٹروک کے خلاف آگاہی مہم شروع کی گئی اور چولستان میں 20 واٹرباوزر بھیجے گئے، ہر واٹرباوزر میں 12,500 لیٹر پانی ہوتا ہے جو کہ رہائشیوں کو دیا جائے گا۔

latest urdu news

مزید خبریں