اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بھارتی کرکٹر محمد شامی سے شادی کی خبروں پر ثانیہ کے والد کا ردعمل آگیا

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے کرکٹر محمد شامی سے اپنی بیٹی کی دوسری شادی کی افواہوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا میں ثانیہ مرزا اور فاسٹ بولر محمد شامی کی شادی کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب کسی نے سوشل میڈیا پر ثانیہ کے ساتھ شامی کی ایڈٹ شدہ تصاویر پوسٹ کیں، فوٹو شاپ سے ایڈٹ کی گئی تصاویر میں ثانیہ مرزا کو دلہن کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ شامی اور ثانیہ مبینہ طور پر اگست میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن ان دونوں نے ان افواہوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جب کہ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے اب ان افواہوں پر سخت ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران مرزا نے واضح کیا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ نے محمد شامی سے کبھی ملاقات تک نہیں کی۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ہیں۔

ثانیہ مرزا کے والد نے اس سال کے شروع میں اپنی بیٹی کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔

latest urdu news

مزید خبریں