اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پراسرار طور پر لاپتہ ہونیوالے امیگریشن اور پاسپورٹ افسر کا سراغ مل گیا

اسلام آباد، پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ افسر کا سراغ مل گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سروسز حیات تارڑ نے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کرلیا ہے۔

اسی حوالے سے حیات تارڑ کے بھائی صدف حسین کی جانب سے بیان حلفی بھی سامنے آیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرا بھائی غائب نہیں ہوا بلکہ رضاکارانہ طور پر غائب تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر حیات تارڑ کو مختلف الزامات کے تحت معطل کیا گیا ہے اور وہ 30 مئی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہیں۔

ملزم پر پاسپورٹ کے اجراء میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کا الزام ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر حیات تارڑ کے اہل خانہ نے پاسپورٹ حکام پر حبس بے جا میں رکھنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاسپورٹ حکام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

latest urdu news

مزید خبریں