اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم

اسلام آباد، سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم کر دی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے معزز جج محمد اعظم خان نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی آزادی مارچ کے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں کے حوالے سے سماعت کی۔

سماعت کے دوران پولیس نے تمام ریکارڈز عدالت میں جمع کرادیے ہیں۔

وکیل اسد قیصر نے دیگر ملزمان کی بریت کے فیصلے بھی عدالت میں پیش کر دیئے ہیں۔

جج اعظم خان نے پراسیکیوٹر سے دریافت کیا کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟ جس کے بعد پراسیکیوٹر نے کہا کہ سارے سیکشنز قابل ضمانت ہیں لہذا اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کیخلاف 2 مقدمات تھانہ گولڑہ اور 1،1 مقدمہ تھانہ کوہسار اور انڈسٹریل ایریا میں درج ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں