اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

امریکہ میں مسلح شخص کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک

گراسری اسٹور میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

امریکی ریاست آرکنسا کے شہر فورڈائس کی ایک سپر مارکیٹ میں مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گراسری کی دکان میں پیش آیا، فائرنگ کرنیوالے کو زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

آرکنسا پولیس نے کہا کہ افسران نے پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا ہے کہ زخمی افسران اور گرفتار مشتبہ ملزم کی حالت خطرے سے باہر ہے، باقی شہریوں میں سے بھی اکثر کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں 2024 کے آغاز سے اب تک 234 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پولیس کی رپورٹس کے مطابق حملہ آور کے علاوہ کم از کم 4 افراد کو گولیاں لگنے کے واقعے کو ماس شوٹنگ قرار دیا جائے گا۔

اجتماعی فائرنگ ایک ایسا واقعہ ہے جس میں مجرم کے علاوہ کم از کم چار دیگر افراد کو گولی مار دی جاتی ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں