اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پی ایس پی برطانیہ ویورپ کاجنرل ورکرز اجلاس کل برمنگھم میں ہوگا

برمنگھم(اوورسیز ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کا ایک اہم جنرل ورکرز اجلاس زیر صدارت پاک سرزمین پارٹی صدر برطانیہ چوہدری الطاف شاہد کے ہوگا۔ جس میں برطانیہ و یورپ بھر سے اہم رہنما اور کارکنان شرکت کریں گے۔ اجلاس 15جولائی کو برمنگھم میں ہوگا اسی روز اہم پریس کانفرنس بھی کی جائے گی پریس کانفرنس کے علاوہ عید ملن پارٹی بھی ہوگی۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے میڈیا کوآرڈی نیٹر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں JIT کی انوسٹی گیشن رپورٹ شائع ہونے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف کو فی الفور مستعفی ہوجانا چاہئے اور پی ایم ایل این کو اگر عوامی جماعت بنانا ہے تو پاکستان مسلم لیگ ن اپنا نیا جمہوری اور پارلیمانی قائد منتخب کرے یہی وہ جمہوری طریقہ ہے جو برطانیہ اور یورپی ممالک میں رائج ہے برطانیہ میں اگر کسی رہنما پر الزام بھی ظاہر ہوجاتا ہے تو وہ اپنے منصب سے علیحدہ ہوجاتا ہے۔ مگر شریف خاندان پر بڑی پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں آنے کے بعد میاں نواز شریف کا اقتدار سے چمٹے رہنا سمجھ سے بالاتر ہے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اگر جمہوریت کی بقاء چاہتے ہیں اور جمہوریت کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں تو فی الفور استعفیٰ دیتے ہوئے اپنی ہی پارٹی سے کسی اور شخص کو اس اہم منصب پر فائز کردیں۔