اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ترک ریڈ کراس نےروہنگیا مسلمانوں کےلیےگھر تعمیر کرنے کا اعلا ن

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکش ریڈ کراس سوسائٹی مظلوم مسلمانوں کے لیے ایک لاکھ گھر تعمیر کر کے دے گی،ترکش ریڈ کراس یہ گھر بنگلہ دیش میں تعمیر کرے گی،ترکی کی ریڈ کراس سوسائٹی کے سربراہ جو کہ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کے چشم دید گواہ ہیں اور وہ ان لوگوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اس سلسلے میں انکی ملاقات بنگلہ دیشی حکام سے بھی ہوئی ہے،یہ گھر سٹیل کے میٹریل پر مبنی ہونگے جو کہ چوبیس ہزار خاندانوں کے لیے بنائے جائیں گے، ان گھروں میں کچن اور باتھ روم کی سہولت بھی موجود ہو گی،ترکوں کی طرف سے تعمیر شدہ کیمپ میں مساجد،سکول اور میڈیکل کیمپ کی سہولت بھی موجود ہو گی، ریڈ کراس سوسائٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا انکی 14ستمبرکو بنگلہ دیشی حکام سے ملاقات ہو ئی تھی بنگلہ دیشی حکام نے اس تعمیراتی کام پر رضامند ی کا اظہار کیا ہے،اس سلسلے میں بنگلہ دیشی حکام نے جگہ بھی مختص کر لی ہے اُنکا مزید کہنا تھا طویل بات چیت کے بعد حکام کو راضی کر لیا گیا،بنگلہ دیش کے اس علاقے میںایک ملین روہنگیا مسلمان موجود ہیں اور ترکی وہ پہلا ملک جس کو بنگلہ دیشی حکام نے مستقل بنیادوں پر کیمپ تعمیر کرنے کی اجازت دی ہے، ان کہنا تھا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ حالیہ بحران کے خاتمے کے بعد روہنگیا اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے،اُنھوں نے مزید کہا خوراک اور میڈیکل کیمپ کی سلسلہ جاری رہے گا