اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

میکسیکو سٹی میں ہولناک زلزلہ۔۔226 سے زائد افراد ہلاک،سینکڑوں زخمی

میکسیکوسٹی( مانیٹرنگ ڈیسک)میکسیکو سٹی میں ہولناک زلزلے سے اب تک226 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو سٹی میں 2 ہفتوں کے دوران دوسرے خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی، میکسیکو سٹی میں ریکٹر اسکیل پر 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد کم ازکم 200 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئےہیں جب کہ اس زلزلے میں اب تک 20 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے،مقامی وقت کے مطابق ایک بجے میکسیکو سٹی سے 100 میل دور زلزلہ آیا جس کی ابتدائی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 تھی لیکن زلزلے کے جھٹکے متواتر بہت دیر تک محسوس کئے گئے جس سے زیادہ تباہی ہوئی ہے، زلزلے کے مرکز سے قریب ہونے کی بنا ءپر صوبہ موریلوس میں اب تک سب سے ذیادہ جانی نقصان ہوا ہے جہاں 42 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں تاہم زلزلے کے اثرات پورے ملک پر محسوس کئے گئے ہیں،زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ملبے کے اندر دبے لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں جس کے تحت مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ عین اسی مقام پر 32 سال قبل 1985 میں زلزلہ آیا تھا جس میں لگ بھگ 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے ،میکسکو سٹی کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کو بھی اس واقعے سے نقصان پہنچا جس کے بعد ایئرپورٹ کو بھی بند کردیا گیا اور شہرمیں عمارتوں کو خالی کروادیا گیا ہے،واضح رہے دو ہفتے قبل میکسیکو کی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8.1 تھی اور اس میں 90 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔