اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سعودی عرب کے دارلحکومت "ریاض”میں وزیراعظم عمران خان کی ‘مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع’ سے متعلق کانفرنس میں شرکت

سعودی عرب(خالد نواز چیمہ)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے”مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع” کانفرنس کےدوران سعودی وزیر خزانہ احمد الجدان، سعودی وزیر تجارت وسرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر توانائی و معدنی وسائل انجینئر خالد الفالح ،سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیئرمین احمد الخطیب اور ڈائریکٹر پبلک انوسٹمنٹ فنڈ یاسر الرمیان سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نےملک میں انرجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا۔ملک میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور بزنس کمیونٹی کی سہولت کے لئے "ون ونڈو ” آپریشن کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ کاروباری طبقے کو کسی قسم کی دقت نہ ہو۔ کاروباری طبقے کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے خصوصی سیل قائم کیا جا چکا ہے۔ سعودی وزراء نے پاکستانی معیشت میں دلچسپی کا اظہار کیا اور مشترکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پراجیکٹس پر گفتگو کی۔ سعودی وزیر توانائی عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے۔ جس دوران وہ سرمایہ کاری کے لئے نئے پراجیکٹس کا جائزہ لیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین ،مشیرتجارت عبد رزاق داؤد وزیر مملکت ہارون شریف اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق بھی ملاقات میں موجود تھے۔