مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمیکل ہتھیار استعمال کرنے کا انکشاف

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمیکل ہتھیار استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے،قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم چھپانے کیلئے وحشیانہ اقدامات پر اتر آئی ہے، کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج انسانیت کےخلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کےلیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے،کشمیری میڈیا نے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں یہ رپورٹ دی ہے، شوپیاں میں گزشتہ روز دو کشمیریوں کی شہادت میں بھی کیمیکل ہتھیار استعمال ہوئے، حریت قیادت نے کہا ہے کہ نہتے عوام پر کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال انسانیت کیخلاف جرم ہے اور اقوام متحدہ و انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی پر سوالیہ نشان ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے بڈگام میں مختار احمد اور پامپور میں محمد امین کو شہید کردیا تھا۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here