قطر کی جانب سے پاکستانیوں کو ایک لاکھ نوکریوں کے لیے قطر نے اسلام آباد میں ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا۔

اسلام آباد (محمد جابر) اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا ہے، اس موقع پر قطری سفیر سقر بن مبارک نے کہا کہ پاکستان میں کراچی اور اسلام آباد میں ویزا سینٹر کھولے گئے ہیں، اب جس ملک سے درخواست موصول ہوگی وہیں ویزے کا اجرا کیا جائے گا، ویزا سینٹر کھولنے کا مقصد پاکستان کے ہنر مند افراد کو قطر میں روزگار فراہم کرنا ہے۔ قطری سفیر نے کہا کہ بائیو میٹرک کا اندراج کروانا ہوگا اور قطر ویزا سینٹر میں میڈیکل ٹیسٹ دینا ہوگا جب کہ قطر میں روزگار کے لیے درخواست دینے والوں کو ورک کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے