اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

سوڈان کے صدرعمر البشیر کو حراست میں لے لیا گیا

سوڈان کے وزیر دفاع عود محمد احمد ابن عوف نے ملکی میڈیا پر بتایا ہے کہ عمر البشیر کو منصب صدارت سے فوج نے ہٹانے کے علاوہ اُن کی حکومت بھی ختم کر دی ہے۔ وزیر دفاع نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت فوج نے البشیر کو گرفتار کر کے ایک محفوظ مقام پر رکھا ہوا ہے۔ جمعرات گیارہ مارچ کو ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے یہ پہلا بیان جاری کیا گیا ہے۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ ملٹری کونسل نے ملکی انتظام دو برس کے لیے سنبھال لیا ہے اور اس کے اختتام پر عام انتخابات کرائے جائیں گے۔ حکومتی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد فوج کے ایک دستے نے عمر البشیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانگریس پارٹی سے وابستہ ایک مذہبی و سیاسی گروپ ’اسلامک موومنٹ‘ کے دفتر پر چھاپہ مار کر تلاشی بھی لی ہے۔ سکیورٹی ایجنسی نے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا بھی کر دیا ہے۔