اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,622FansLike
9,980FollowersFollow
562,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایفی ڈرین کیس،لاہور ہائیکورٹ کا حنیف عباسی کو رہا کرنے کا حکم

ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ (ن) لیگی رہنما حنیف عباسی کی درخواست ضمانت پرلاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سماعت کی لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنما حنیف عباسی کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ حنیف عباسی کیخلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا تھا۔ انسداد منشیات عدالت نے فیصلے میں اہم قانونی نکات نظر انداز کیے۔ کیس میں نامزد دیگر 7 ملزمان کو رہا کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار کیخلاف کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا۔ عدالت سزا معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔ یاد رہے حنیف عباسی کو انسداد منشیات عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انسدادِ منشیات کی عدالت نے اس کیس میں بہت سے قانونی پہلوؤں کو نظر انداز کیا، لہٰذا حنیف عباسی ضمانت کے حقدار ہیں، اس لیے ان کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے ایفی ڈرین کوٹا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جب کہ دیگر 7 ملزمان کو شک کی بنا پر بری کردیا گیا تھا۔اس مقدمے میں حنیف عباسی کے علاوہ محسن خورشید، محسن خورشید، سراج عباسی، ناصر خان، نزاکت غضنفر، احمد بلال اور عبدالباسط، نامی افراد بھی شامل تھے۔ ملزموں پر الزام تھا کہ انہوں نے ایفی ڈرین کا غلط استعمال کیا