اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیر اعظم آج8.5کلو میٹر طویل لواری ٹنل منصوبے کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف آج لواری ٹنل منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف آج 8.5کلو میٹر طویل لواری ٹنل منصوبے کا افتتاح کریں گے ، ٹنل نوشہرہ، مردان، ملاکنڈ، چکدرہ، چترال شاہراہ پر تعمیر کی گئی ہے اور منصوبے کے پی سی ون کی لاگت تقریباً 27 ارب روپے ہے۔ منصوبے کے بڑی ٹنل کی لمبائی 8.5 کلومیٹر ہے۔ اس کے ساتھ 1.9 کلومیٹر دوسری ٹنل بھی تعمیر کی گئی ہے، جبکہ ٹنل کے دونوں اطراف35 کلومیٹر رسائی سڑکوں کی تعمیر بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔ لواری ٹنل چترال اور ملک کے تمام حصوں کے درمیان پورا سال مسلسل رابطہ مہیا کرنے کے علاوہ بالخصوص دیر اور چترال کے درمیان معاشی سرگرمیوں اور مسافروں کی ا?مدورفت میں روانی پیدا کرے گی۔لواری ٹنل کی تعمیر پر2005ءمیں کام شروع کیا گیا تھا،لیکن گزشتہ کئی سالوں میں اس منصوبے پر کام جاری نہ رہ سکا۔وزیراعظم نواز شریف نے 4 سال قبل اقتدار سنبھالنے پر اس منصوبے کی طرف خصوصی توجہ دی اور اس مشکل منصوبے پر عملدرآمد شروع کیا گیا۔