لاہور دھماکے کا اصل مقصد کیا ہے؟جاوید ہاشمی نے بڑا دعویٰ کردیا

ملتان: سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ لاہور دھماکہ در اصل قومی معیشت کے مستقبل پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش ہے،سی پیک ملک کا معاشی مستقبل ہے اور یہ حملہ سی پیک اور ملکی امن واستحکام کے خلاف بیرونی سازش ہے،سفاک دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ملک دشمن عناصر ناکا م ونامراد ہوں گے۔وہ منگل کو میاں نواز شریف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری فیصل سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت تمام قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ہمارے لیئے ناقابل تلافی نقصان اور سانحہ ہے۔۔دہشت گردوں کی یہ کاروائی انکی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔انکی کمر ٹوٹ چکی ہے اسلیئے وہ ایسی اوچھی اور گھٹیا حرکتیں کر رہے ہیں مگر سیکیورٹی ادارے ملکی استحکام ضرور یقینی بنائیں گے۔اور پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔