اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,491FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ترکی ،مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 5بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

انقرہ: ترکی میں ازمیر کی تحصیل چشمے کے کھلے سمندر میں غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کی کشتی کے ڈوب جانے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قارا اداکے شمال میں ایک کشتی کے غرقاب ہونے کی خبر ملنے کے بعد کوسٹ گارڈ کی تین کشتیوں اور ایک ہیلی کاپٹر کو علاقے میں بھیجا گیا ۔ امدادی کوششوں کے نتیجے میں 7لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے ،دریں اثنا چار عراقی تین صومالی اور دو شامی مہاجرین کو زندہ بچا لیا گیا ہے ۔بعد ازاں تحقیقات سے پتہ چلا کہ مرنے والے مہاجرین تھے جو غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کی کوشش کررہے تھے۔