اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

16 سالہ نوجوان کی گوگل میں ملازمت

گوگل کا شمار دنیا کی کامیاب ٹیکنالوجی کمپنیوں میں کیا جاتا ہے جہاں کام کرنا یقیناً ہر نوجوان کا خواب ہوگا لیکن کیا ہندوستان کے شہر چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ نوجوان نے سوچا تھا کہ اتنی کم عمر میں اسے اس ادارے میں کام کرنے کا موقع مل جائے گا؟ چندی گڑھ کے ایک گورنمنٹ اسکول میں 12ویں جماعت کا طالب علم ہرشیت شرما کی قسمت اس وقت تبدیل ہوگئی جب انہیں گوگل جیسے ادارے میں 144 ملین ہندوستانی روپے یعنی تقریباً 2 کروڑ 37 لاکھ پاکستانی روپے سالانہ کی ملازمت پر رکھ لیا گیا۔ وہ گوگل کمپنی میں ایک گرافک ڈیزائنر کے طور پر کام کریں گے۔ اس حوالے سے ایک انٹرویو میں ہرشیت شرما کا کہنا تھا کہ ’کون جانتا تھا کہ میرے جیسے عام سے طالبعلم کو گوگل میں نوکری کرنے کا موقع ملے گا، میں اپنی خوشی بیان نہیں کرسکتا، میرا خواب پورا ہوگیا، میری محنت کا پھل مجھے مل گیا‘۔ نوکری کے پہلے سال انہیں کمپنی کی جانب سے ٹریننگ دی جائے گی، ٹریننگ کے دوران ہرشیت کو کمپنی 6 لاکھ 58 ہزار پاکستانی روپے دے گی، جس کے مکمل ہونے پر انہیں ماہانہ 19 لاکھ 70 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
ہرشیت 10 سال کی عمر سے گرافک ڈیزائنگ کا کام کررہا ہے، ہرشیت کو اس کے انکل روہت شرما نے ٹریننگ دی۔ گوگل میں کام کرنے سے قبل ہرشیت کئی اور گرافک ڈیزائنگ کی ملازمتیں کرچکا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’اپنے اسکول کے دوران میں بولی وڈ اور ہولی وڈ فلموں کے پوسٹرز تیار کرتا تھا جس کے مجھے 40 سے 50 ہزار روپے ملتے تھے‘۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہرشیت شرما نے کسی تعلیمی ادارے سے گرافک ڈیزائننگ کا کام نہیں سیکھا۔ انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں گوگل کی ملازمت کے لیے اپنا کام بھیجا تھا، اور رواں سال جون میں گوگل نے ان کا انتخاب کیا۔ گوگل میں ملازمت کے حوالے سے ہرشیت کو ہندوستان کی حکومت نے اعزاز کے طور پر 11 ہزار 5 سو روپے کا انعام بھی دیا۔